ٹوکیو:جاپان نے یوکرین میں اپنا سفارت خانہ عارضی طور پر بند کر دیا ہے ۔
جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بگڑتی صورت حال کے مد نظر اس نے بدھ کے روز وہاں اپنا سفارتخانہ عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مغربی یوکرین کے لاویو شہر میں ایک عارضی رابطہ دفتر، یوکرین میں موجود تقریبا 120 جاپانی شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے اقدامات کرے گا اور ملک چھوڑنے میں ان کی مدد کرے گا۔

