واشنگٹن:امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ نیٹو رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے گا، 6روز قبل پیوٹن نے آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی۔ امریکہ ایوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
پیوٹن اس وقت دنیا میں تنہا ہے، پیوٹن کو اس سے قبل دنیا میں اتنی تنہائی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ امریکی صدر نے پہلے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد نیٹو اتحاد دنیا میں امن و استحکام کے لیے قائم کیا گیا۔آج آزاد دنیا روسی صدر کو جوابدہ ٹھہرا رہی ہے۔نیٹو ممالک کے تحفظ کے لیے امریکی افواج بھیج رہے ہیں۔ یورپ روس کے لگژری اپارٹمنٹس اور جیٹس کو منجمد کرے۔
انہوں نے کہا کہ روس کے جھوٹ کا مقابلہ سچ کے ساتھ کیا۔یوکرین کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔جب تک وہ اپنے دفاع کے لیے کھڑا ہے۔پیوٹن نے یورپ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔دوسری جنگ عظیم کے بعد نیٹو اتحاد دنیا میں امن و استحکام کے لیے قائم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیوٹن کو نہیں پتہ اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، کانگریس یوکرین کے لیے مزید اسلحہ اور امداد کی منظوری دے۔امریکہ اوراتحادی اپنی سرحدوں کا دفاع پوری قوت کے ساتھ کریں گے، جمہوریت اور آمریت کی جنگ میں جمہوریت کی جیت ہوتی ہے، یقینی بنائیں گے کہ امریکی پابندیوں سے صرف روس کو نقصان پہنچے۔
روسی کرنسل روبل اپنی قدر40 فیصد تک کھو چکی ہے۔انہوںنے کہا کہ روس کا یوکرین پر حملہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا،پیوٹن نے بلا اشتعال حملہ کیا اور سفارتی کوششیں ناکام کیں، پیوٹن کا خیال تھا کہ مغرب اور نیٹوجواب نہیں دیں گے۔ ہم نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے آزادی پسند اقوام کا اتحاد بنایا۔ ہم روس کو تکلیف پہنچا رہے ہیں۔یوکرین کے عوام بڑے حوصلے کےساتھ لڑ رہے ہیں۔ پیوٹن کو میدان جنگ میں وقتی فائدہ ہو سکتا ہے۔ پیوٹن کو طویل عرصے میں اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔جوبائیڈن نے 30ملین بیرل آئل اسٹرٹیجک ریزرو سے جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میری سب سے زیادہ توجہ مہنگائی پر قابو پانے پر رہی۔کورونا کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا۔ہماری معیشت اب ٹریک پر ہے۔لوگوں کی تنخواہوں میں کٹوتی نہیں کر سکتا۔چیزوں کی قیمتوں میں کمی کریں تنخواہوں میں نہیں۔
