اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں، مکانوں اور دفاتر سے باہر کھلے میدانوں کی جانب نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلہ اسلام آباد سمیت پشاور، سوات، کالام، باجوڑ ، مہمند، دیربالا،کوہاٹ ، صوابی، ملاکنڈ ڈویژن، شانگلہ، تخت بھائی، ضلع خیبر اور چترال میں محسوس کیے گئے،زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 175کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔