
لاہور (جسارت نیوز)صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ورلڈچمپئن ریسلرانعام بٹ کو شاندار کارکردگی پر 10لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب جاوید چوہان اور اسپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی موجود تھے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے انعام دینے کی تقریب میںگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انعام بٹ نے 2021ء میںاٹلی اور یونان میں ہونیوالی بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں 2گولڈ میڈل جیتے، انعام بٹ پاکستان کا سپوت ہے،نوجوان ریسلرنے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے،ورلڈ چمپئن ریسلر انعام بٹ نے اس موقع پر کہا کہ حوصلہ افزائی پر صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس حوصلہ افزائی سے نیا جذبہ ملا ہے۔
پوری قوم کو انعام بٹ پر فخر ہے، انعام بٹ کی کامیابی نوجوان ریسلر ز کیلئے بہترین مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ محکمہ ا سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نے کھلاڑیوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے، ٹوکیو اولمپکس کیلئے کھلاڑیوں سے تعاون کیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی،پیرا اولمپکس میں پہلی مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے والے اتھلیٹ حیدر علی کی بھی حوصلہ افزائی کی تاکہ ہمارے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہو اور نئے کھلاڑیوں میں بھی جیت کا جذبہ پیدا ہو، ، مزید محنت کررہا ہوں تاکہ سبز ہلالی پرچم دنیا میں بلند کرسکوں، اسپورٹس بورڈ پنجاب اسپورٹس نے ہمیشہ میرے ساتھ تعاون کیا ہے ، اسپورٹس کے فروغ کیلئے اسپورٹس بورڈ پنجاب بہترین اقدامات اٹھا رہا ہے۔
