کراچی:شہر قائد کےعلاقے سول لائن کلب کی عمارت کے اندر اچانک آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت کے چوتھے فلور پر لگنے والی آگ اے سی کے آؤٹر میں تھی ۔
کراچی میں آتشزدگی کا نشانہ بننے والی بلڈنگ میں کئی دفاتر موجود ہیں ،فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دو گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا ۔
عمارت میں لگنے والی آگ اے سی کے آؤٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث تھی ،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

