رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں وکھری ٹائپ کا آدمی ہوں، اتنا ہی برداشت کرسکتا ہوں جتنا خان صاحب کا احترام ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے انتباہی پیغام میں عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان میرے معاملے پر خاموش ہیں تو آپ کو وفا کا کون سا کیڑا کاٹ رہا ہے؟
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کو انتباہ کرتاہوں
وکھری ٹائپ کا آدمی ہوں،اتنا برداشت کرسکتا ہوں جتنا خان کا احترام ہے،چیئرمین میرے معاملے پر خاموش ہیں تو آپ کو وفا کاکون سا کیڑا کاٹ رہا ہے؟ میں رؤف کلاسرا بھائی یا بھٹی صاحب سمیت ان صحافیوں میں سے نہیں جو بکواسیات سن کر خاموش رہیں
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 3, 2022
انہوں نے لکھا کہ میں رؤف کلاسرا، یا ارشاد بھٹی صاحب سمیت ان صحافیوں میں سے نہیں جو بکواسیات سن کر خاموش رہیں۔
اس سے قبل اپنی ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بڑا نام، ایک مشہور شخصیت بہت جلد متحدہ لندن میں شمولیت کا اعلان کرے گی۔ بانی تحریک کی اجازت سے پاکستان میں پارٹی معاملات کی نگرانی کرے گی۔
ایک بڑا نام ، ایک مشہور شخصیت بہت جلد متحدہ لندن میں شمولیت کا اعلان کرے گی۔ بانی تحریک کی اجازت سے پاکستان میں پارٹی معاملات کی نگرانی کرے گی۔ لاہور ہائیکورٹ بہت جلد کلین چٹ دے گی۔ مارچ کے مہینے میں عزیزآباد میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
— MQM Television (@MQMTelevision) March 3, 2022
عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا کہ لاہور ہائیکورٹ بہت جلد کلین چٹ دے گی۔ مارچ کے مہینے میں کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
دوسری جانب 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں پیکا آرڈیننس کے ساتھ نہیں، اس میں جلد ترامیم ہوں گی۔ چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی صاحبان بھی اس کے خلاف ہیں۔ میں خود ایک صحافی ہوں، اپنی برادری کے خلاف نہیں جا سکتا۔
میں پیکا آرڈیننس کے ساتھ نہیں، اس میں جلد ترامیم ہوں گی، چودھری شجاعت اور پرویز الہی صاحبان بھی اس کے خلاف ہیں ، میں خود ایک صحافی ہوں برادری کے خلاف نہیں جا سکتا!! @92NewsTVHD @syedirshadarif @Faisalabassi #AamirLiaquat pic.twitter.com/WRoMNaK8tB
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 3, 2022
