English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کو اتحادی کے طور پر دیکھتے ہیں، سعودی ولی عہد

القمر

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کو ممکنہ اتحادی کے طور پر دیکھتا ہے۔

امریکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم اسرائیل کو دشمن کے طور پر نہیں، بلکہ سعودی عرب کے اتحادی طور پر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائل کو ایک مضبوط اتحادی کی طرح تصور کرتے ہیں کیونکہ ہم مل کر مشترکہ مفادات حاصل کرسکتے ہیں، لیکن اس سے قبل اسے فلسطین کے ساتھ اپنے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا  امید ہے فلسطین اور اسرائیل کا تنازع جلد حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں نے ہمارے مذہب کو ہائی جیک کیا اور اپنے مفادات کے لیے تبدیل کیا، اس سے سنی اور شیعہ دونوں میں دہشتگرد گروہوں کی تخلیق ہوئی لیکن ہم اسلام کی اصل تعلیمات کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب پڑوسی ہیں اور ایک دوسرے سے چھٹکارا نہیں پا سکتے، بہتر ہے کہ بقائے باہمی کے اصول کے تحت رہا جائے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ مجھے پروا نہیں کہ امریکی صدر جو بائیڈن میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں، امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور ریاض امریکا سے مزید مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔

The post اسرائیل کو اتحادی کے طور پر دیکھتے ہیں، سعودی ولی عہد appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے