English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان بلائنڈ ٹیم نے جنوبی افریقا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقا کو ون ڈے سیریز میں
وائٹ واش کرنے کے بعد ٹرافی کے ساتھ لیاگیا گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقہ بلائنڈ ٹیم کے مابین کرکٹ سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کے وائٹ واش کردیا ساوتھ اینڈکلب کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان آئزک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاجنوبی افریقا نے مقررہ 40 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے جنوبی افریقا کی جانب سے بھولے بھڈلا 63 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اسحاق بڈلا 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ جواب میں پاکستان نے 253 رنز کا ہدف 29 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا مطیع اللہ اسٹار بلے باز رہے انہوں نے 41 گیندوں پر 64 رنز بنائے فیصل محمود اور احتشام الحق نے بالترتیب 53 اور 51 رنز بنائے تقسیم انعامات کی تقریب میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈکے جنرل منیجر کارپوریٹ سروسز بریگیڈیئر (ر) محمود الحسن، صدر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ سید سلطان شاہ، جنرل منیجر پی سی ہوٹل کراچی حسن خورشید، عمران احمد شیخ، سید وسیم ہاشمی، فروٹ نیشن کے فیصل خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سندھ رینجرز طارق محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے