کوٹری(جسارت نیوز )انڈس ویلی اسکولز سسٹم حیدرآباد گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ یہ بات مہمان خصوصی چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و سیکریٹری حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی پرویز احمد شیخ نے حیدرآباد کنگفو اکیڈمی کے زیر اہتمام کی زیراہتمام انڈس ویلی اسکولز سسٹم و حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کی زیر نگرانی کنگفو شیش/بیلٹ ٹیسٹ و مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب میں کیا۔انکا کہناتھا کہ IVSS حیدرآباد سے ووشو، کنگفو، بیس بال، سافٹ بال، ٹگ آف وار اور فینسنگ کا ٹیلینٹ میسر آرہا ہے اور یہاں کے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑی اگلی سطحوں کے لیے منتخب ہوکر مقابلوں میں حصہ بھی لیتے ہیں جس کے لیے اسکول ہیڈ زہرہ سولنگی، ڈپٹی ہیڈ ناظمہ سبحان،سیکشن ہیڈ سارہ گل حسن،اسپورٹس ٹیچر ظہیرالدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔افتتاح کے موقع پر کمپیوٹر ٹیچر نثار احمد نے مہمان خصوصی کو اجرک پیش کی۔تلاوت کلام پاک، حمد و نعت و قومی پروگرام کے بعد چیف آرگنائزر چائنا سے تربیت یافتہ ووشو کنگفو حیدرآباد اکیڈمی کے ہیڈ سیفو سید سلمان حیدر جعفری کی نگرانی میں مختلف طلباء و طالبات نے تائولوز اور دیگر فنون کا مظاہرہ کیا۔ٹیسٹ کے اختتام پر سید سلمان جعفری نے کامیاب شرکاء کو بیلٹ ایوارڈ تقسیم کیے۔
