ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور: قصہ خوانی بازار میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، 30 افراد شہید

پشاور: قصہ خوانی بازار میں واقع مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 30 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 30 نماز شہید جبکہ 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکہ کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو لیڈی ریڈنگ استپال منتقل کیا جارہا ہے۔ ترجمان لیڈی رینڈنگ اسپتال کے مطابق دھماکے میں زخمی کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل نامعلوم افراد کی جانب سے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور اس کے بعد مسجد کے اندر دھماکا ہوگیا، جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں