ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاروس یوکرین تنازع کے پرامن حل کیلئےقابل تجدید مذاکرات پرزور

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے روس اور یوکرین کے تنازعے پر کشیدگی میں کمی، قابل تجدید مذاکرات اور مسلسل سفارتکاری پر زور دیا ہے۔

 یورپی یونین کے خارجہ امور کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق متعلقہ کثیر جہتی معاہدوں ، عالمی قوانین اور اصولوں کے تحت تنازعے کے حل کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

 پاکستان کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کا خواہاں ہے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے روس اور یوکرین کے درمیان تازہ ترین صورتحال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سفارتکاری کے ذریعے عسکری تنازعے سے بچا جاسکے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں