وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے یوکرینی سفیر واصل بودنار سے ملاقات کی ہے ۔
وزیر خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے اپنے دفتر میں یوکرینی سفیر سے ملاقات کی جس کے دوران یوکرین کے سیاسی اتحاد ،اس کی حاکمیت اور بقا کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے جبکہ میں اس ملاقات کے وسیلے سے ترک شہریوں کے یوکرین سے محفوظ انخلا پر بھی حکومت یوکرین کا مشکور ہوں ۔
