English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 پشاور دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، علی زیدی

نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن سکتا،بے بی زرداری بھی احتجاج کر رہے ہیں، علی زیدی

ٹنڈو محمد خان: وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔

جمعہ کو ٹنڈو محمد خان میں سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15سال سے پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کو تباہ کیا جا رہا ہے، سب سے بڑی سازش کا نام آصف علی زرداری ہے، آج سندھ کے گاﺅں گاﺅں اور شہر شہر سے تبدیلی کی خوشبو آرہی ہے، ہم پر امن لوگ ہیں، ہم تشدد پر یقین رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی لانگ مارچ نہیں بلکہ رانگ مارچ کر رہی ہے،ہم کسی کو پتھر نہیں ماریں گے جبکہ ایک پتہ بھی نہیں توڑیں گے، اپوزیشن لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کےلئے لانگ مارچ کر رہی ہے، بلاول بھٹو کرپٹ عناصر کو شیلٹر فراہم کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے