پاکستان نے امام الحق سمیت بلے بازوں کے عمدہ کھیل کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنا لیے ہیں۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الغق نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین باؤلرز کا بھرپور امتحان لیا اور پہلی وکٹ کے لیے سنچری شراکت قائم کی۔
دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا لیکن کھانے کے وقفے سے محض چند لمحے قبل نیتھن لائن کی ایک گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں عبداللہ شفیق کیچ دے بیٹھے، انہوں نے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44رنز بنائے۔
Lyon gets his man. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/SicQGzw6Nl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 4, 2022
دوسرے اینڈ پر موجود امام الحق نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور نصف سنچری مکمل کی۔
تجربہ کار اظہر علی اور امام دونوں نے آسٹریلین باؤلرز کو وکٹ سے محروم رکھا اور دوسرے اور تیسرے سیشن میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔
Slow, steady, classy, he got to his Maiden Test Ton.#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/bosAhCFahd
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 4, 2022
امام الحق نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود اظہر نے بھی نصف سنچری تک رسائی حاصل کی۔
جب میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے تھے۔
امام الحق 15 چوکوں اور دو چھکوں سے مزین 132 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ اظہر بھی 64 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے واحد کامیاب باؤلر نیتھن لائن رہے جنہوں نے عبداللہ شفیق کی وکٹ لی تھی۔
Glimpses from @AzharAli_‘s 50. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/y7onZ5JiCE
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 4, 2022
