English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کی زیورات کی برآمدات میں زبردست اضافہ

القمر

ترکی کی ماہ فروری میں زیورات کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 59 فیصد بڑھ کر 489 ملین 249 ہزار 996 ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

جیولری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق سال کے پہلے 2 ماہ میں 848 ملین 683 ہزار 696 ڈالر کے زیورات برآمد کیے گئے  جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 32.76 فیصد زیادہ ہیں۔

جب پروڈکٹ گروپس پر  ایک نظر ڈالی جائے  تو پتہ چلتا ہے کہ  پچھلے 2 مہینوں میں سب سے زیادہ ایکسپورٹ سونے کے زیورات ، قیمتی  پتھروں سے  مرصع  زیورات  کیے گئے ہیں ۔

جنوری اور فروری کے مہینوں پر نظر ڈالیں تو سب سے زیادہ زیورات برآمد کرنے والا ملک امریکہ تھا، اس کے بعد متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کا نمبر آتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے