ترکی میں، ماہِ فروری میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف کئے گئے آپریشنوں میں، کُل 86 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
مذکورہ 86 دہشت گردوں میں سے 8 نے خود گرفتاری پیش کی جب کہ 78 کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ترکی کے نائب وزیر داخلہ اور وزارت داخلہ کے ترجمان اسماعیل چاتاکلی نے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کی ماہانہ کاروائیوں کی بریفنگ پر مبنی اجلاس کا انعقاد کیا۔
اجلاس سے خطاب میں چاتاکلی نے کہا ہے کہ آپریشن موسمِ خزاں۔ موسمِ سرما اور آپریشن ایرن ۔ موسمِ سرما کے دائرہ کار میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکے خلاف10 بڑے اور 32درمیانے درجے کے آپریشنوں سمیت کُل 7 ہزار 166 آپریشن کئے گئے۔ اس کے علاوہ شہروں میں دہشت گردوں کے سیلوں اور ان کے مددگاروں کے خلاف ایک ہزار 280 آپریشن کئے گئے۔
چاتاکلی نے کہا ہے کہ مذکورہ آپریشنوں میں 78دہشت گردوں کو زندہ گرفتار کیا گیا اور 8 دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کی۔ اس طرح کُل 86 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ مذکورہ دہشت گردوں میں سے 57 کا تعلق PKK/KCK اور 28 کا تعلق داعش سے تھا جبکہ ایک دہشت گرد بائیں بازو کی دہشت گرد تنظیم سے ہے۔
