English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی مسجد میں افسوس ناک بم دھماکے پر حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی کا پیغام تعزیت: شفقنا خصوصی

القمر
پاکستان کے صوبہ پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی مسجد میں افسوس ناک بم دھماکے کے بعد حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر کی جانب سے تعزیتی پیغام جاری کیا گیا جو کہ ذیل میں ہے
شفقنا اردو کے مطابق یہ پیغام ذیل میں ہے
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون
پاکستانی شہر پشاور کے با ایمان بھائی بہنوں ! اللہ تعالی آپ کی عزت میں اضافہ فرمائے۔
رسالدار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے درد ناک سانحہ میں بے گناہ نمازیوں کی ایک بڑی تعداد کے شہید اور زخمی ہونے پر انتہائی افسوس اور دکھ ہوا ۔ اس سانحے میں شہید ہونے والے عزیزوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض ہے ۔ سوگواروں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ آپ سب خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔ زخمیوں کی جلد شفا یابی کے لیے دعا گو ہیں اور اس درد ناک سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے خواستگار ہیں۔
حوزہ علمیہ نجف اشرف اور مرجعیتِ اعلیٰ مسلمانوں کی وحدت کو نقصان پہنچانے والے اس سنگین اور ھولناک جرم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومتِ پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدام کیا جائے ۔ ان کے ظلم و بربریت سے بے یارومددگار لوگوں کو بچایا جائے اور ایسے احتیاطی اقدامات کئے جائیں جس سے دینی اجتماعات وحشی حملوں سے محفوظ رہیں اور آئندہ درندہ و سنگدل گروہوں کے ظلم کا شکار نہ ہو سکیں ۔
پاکستانی قوم کی عزت و سر بلندی کے لئے خدا کے حضور دعا گو ہیں۔
30رجب 1443 ہجری
دفتر آیت اللہ سیستانی نجف اشرف

The post پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی مسجد میں افسوس ناک بم دھماکے پر حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی کا پیغام تعزیت: شفقنا خصوصی appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے