English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب کی پشاور دھماکے کی مذمت، لواحقین اور حکومت پاکستان سے اظہارِ تعزیت

ریاض: سعودی عرب نے پشاور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین، حکومت پاکستان اورعوام سے اظہار تعزیت کیا۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے پشاور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی اور لواحقین، حکومت پاکستان اورعوام سے اظہار تعزیت کیا گیا۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کاخون بہاناناقابل برداشت ہے، عبادت گاہوں پرحملے،دہشت گردی کیخلاف عزم غیرمتزلزل ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے