English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی وزیراعظم کی روسی صدر پیوٹن سے 3 گھنٹے طویل ملاقات

القمر

ماسکو: اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے 3 گھنٹے طویل ملاقات کی ہے، اس دوران انہوں نے یوکرین بحران پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے تین گھنٹے کی طویل ملاقات کی، ملاقات میں یوکرین کی صورت حال کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔

یوکرین نے اسرائیل سے ماسکو کے ساتھ بات چیت کی درخواست کی تھی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیوٹن سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو ٹیلی فون کیا، اور روسی صدر سے ہونے والی ملاقات کے بارے آگاہ کیا، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کی برلن میں جرمن چانسلر اولاف شلز سے بھی گفتگو ہوئی۔

اسرائیلی وزیراعطم کو دورے کے لیے امریکا، جرمنی اور فرانس کی معاونت حاصل تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے