کھیل
کے ایچ اے ورکشاپ کے دوسرے روز ماسٹر کوچ طاہر زمان نے شرکاء کو لیکچر دیے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ولڈ ہاکی فیڈریشن اکیڈمی کے ماسٹر کوچ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و کوچ اولمپئن طاہر زمان کی زیر نگرانی سہ روزہ ” کوچنگ ورکشاپ” کے دوسرے روز ماسٹر کوچ طاہر زمان نے جدید ہاکی میں استعمال ہونے والے ٹرمینولوجیکل hotline، پری اسکیننگ، گہرائی، چوڑائی، چینل، گارڈ پلیئر، پریس وغیرہ کے حوالے سے مفصل لیکچر دیا، اس موقع پر ٹرمینالوجی کو باآسانی سمجھانے کے لیے مختلف ویڈیوز سے بھی مدد لی گئی، ورکشاپ کے دوسرے روز ماسٹر ٹرینر اولمپیئن طاہر زمان نے پریکٹس سیشن کے دوران کوچز کے ساتھ مہارت میں بہتری، سیاق و سباق میں مہارت کی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔