ایران نے کہا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ لائحہ عمل پر اتفاق ہوگیا ہے۔
خبر کے مطابق، ایران کے جوہری چیف محمد اسلامی نے کہا ہے کہ جوہری مسائل کے حل کے لیے ایٹمی ایجنسی سے اتفاق ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ جون کے آخر تک لائحہ عمل پر اتفاق ہوا ہے، جس میں جوہری پروگرام سے متعلق سوالات کی دستاویزات دینے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائیل گروسی ایرانی جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے گزشتہ رات ایران پہنچے تھے۔
