ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدم اعتماد اپوزیشن کے لیے گلے کا پھندا بن چکی ہے شہباز گل

اسلام آباد :معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد اپوزیشن کے لیے گلے کا پھندا بن چکی ہے،اپوزیشن کے بھاگنے کےراستے بند ہو چکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ہمارے نمبر پورے ہیں ان کے نمبر پورے ہیں یا نہیں ان کو معلوم ہو گا ۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن کی واپسی کو خوبصورت طریقے سے پلان کیا جائے گا چند دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ یہ پتلی گلی سے نکلیں گے اب بتا یا جا رہا ہے
اب بتایا جا رہا ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ مل چکی ہے کبھی بولتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو چکی ہے ان کو معلوم ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نہ تو حکومت کو بنا رہی ہے نہ گرا رہی ہے ۔
شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے میلسی میں تاریخی جلسہ کیا پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا پارٹی نے طے کیا کہ ایسی حکمت عملی بنا ئی جائے کہ اپو زیشن واپس نا جائے ایسی حکمت عملی ہو کہ اپوزیشن اگر پتلی گلی سے نکلنا چاہے تو نکلنے نا پائے ،مونس الٰہی نے کہا ہماری تیسری نسل کی سیاست ہے ہم سے بارہا کیوں پوچھا جاتا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں