ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کو سکیورٹی نہ دینے کی درخواست مسترد کردی

لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کو سکیورٹی نہ دینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے عورت مارچ کو سکیورٹی نہ دینے کے خلاف نگہت سعید کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے کہا کہ 8 مارچ کو عورت مارچ ہے، لیکن ضلعی انتظامیہ سکیورٹی فراہم نہیں کر رہی، لہٰذا عدالت مارچ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کمشنر آفس نے عورت مارچ کو سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 8مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور پاکستان میں اس دن کی مناسبت سے عورت مارچ منعقد کیا جاتا ہے۔

لاہور میں عورت مارچ 2 بجے پریس کلب شملہ پہاڑی سے شروع ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں