English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میکسیکو میں فٹ بال اسٹیڈئیم میدان جنگ بن گیا

القمر

میکسیکو میں فٹبال میچ کے دوران شائقین گتھم گتھا ہوگئے جس کے نتیجے میں  22 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 17 کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بتایا گیا ہے  میکسیکو کی فٹبال لیگ میں کوئریٹارو اور اٹلاس کے درمیان کھیلے جانے والا میچ میدان میں موجود شائقین کے درمیان لڑائی کی وجہ سے 63 منٹ کے بعدختم کردیا گیا۔

خبر کے مطابق، کھلاڑیوں نے بھی شائقین کے درمیان جھگڑے کو روکنے کی کوشش کی لیکن شائقین ایک دوسرے کو مارتے رہے۔

واقعے میں کم از کم 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ میچ میں ہونے والی لڑائی میں17 افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

لیگ کے صدر نے کہا کہ  گزشتہ روز کھیلے جانے والے تمام میچز  زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے معطل کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں سلامتی کے ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے