اسرائیل نے آج شام کے جنوبی علاقے کو بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔
شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA کے مطابق، یہ کارروائی آج صبح کی گئی ہے۔
ایجنسی نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی حملے کا راستہ روکا تاہم، بم باری کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا ذکر نہیں کیا گیا۔
ایجنسی نے اپنے سرکاری چینل پر تصاویر جاری کی ہیں جن میں دمشق کی فضاؤں میں دفاعی نظام کے میزائلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ سالوں کے دوران میں اسرائیل نے شام میں سینکڑوں فضائی حملے کیے ان میں شامی فوج کے ٹھکانوں کے علاوہ ایرانی ملیشیاؤں اور لبنانی حزب اللہ کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم، حالیہ ہفتوں میں ان حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔
گزشتہ ماہ 24 فروری کو دارالحکومت دمشق کے اطراف اسرائیلی فضائی حملوں میں 3 شامی فوجی مارے گئے تھے جبکہ صرف گزشتہ ماہ شام میں 4 اسرائیلی فضائی حملے ریکارڈ کیے گئے۔
واضح رہے کہ اسرائیل شاذ ونادر ہی شام میں ہونے والے حملوں کی تصدیق کرتا ہے البتہ وہ اس موقف کو بارہا دہرا چکا ہے کہ شام میں ایران کے عسکری وجود کو مضبوط بنانے کی تہران کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
