English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارلیمنٹ میں موجود اقلیتی نمائندے اعتماد کا ووٹ نہیں دےسکتے، آئینی ماہر

القمر

کراچی:سرسید احمد خان کے پڑ نواسے اور ممتاز آئینی ماہر سہیل حمید ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملکی موجودہ ناگفتہ بہ صورتحال کے پیش نظر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز 5 کے تحت وزیراعظم عمران خان سے کہیں کہ وہ فوری طور پر قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں ۔ اسمبلیوں کے 10 اراکین ایسے ہیں جو غیر مسلم ہیں انہوں نے غیر مسلم یعنی اپنے مذہب کے مطابق حلف نہیں اٹھایا اس لیے ان کا حلف ہی نہیں ہوا وہ نہ تو اسمبلی میں بیٹھ سکتے ہیں اور نہ ہی ووٹ دے سکتے ہیں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین آئین کے آرٹیکل 65 کے تحت حلف اٹھاتے ہیں وہ حلف قرآن و سنت کے مطابق ہوتا ہے لیکن اسمبلیوں کے 10 اراکین ایسے ہیں جو غیر مسلم ہیں انہوں نے غیر مسلم یعنی اپنے مذہب کے مطابق حلف نہیں اٹھایا اس لیے ان کا حلف ہی نہیں ہوا وہ نہ تو اسمبلی میں بیٹھ سکتے ہیں اور نہ ہی ووٹ دے سکتے ہیں کیونکہ ان کے لیے علیحدہ حلف نامہ شامل نہیں کیا گیا اس لیے موجودہ وزیر اعظم ان سے ووٹ حاصل نہیں کر سکتے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کشمکش جاری ہے اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لانے جا رہی ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس اکثریت ہے وہ عدم اعتماد کی تحریک میں کامیاب ہو جائیں گے دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس 272 ووٹ پورے ہیں جو اعتماد کے لیے کافی ہیں ایسی صورتحال میں اگر 10 اقلیتی اراکین کو منفی کر دیا جائے تو حکومت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز 5 کے تحت پابند ہیں کہ وہ وزیراعظم سے کہیں کہ وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کریں اگر عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو پھر کوئی اور رکن اسمبلی اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گا جو کامیاب ہوا وہ ملک کا وزیر اعظم ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے