گجرات : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کے معاملے میں ہم سب کا ایک ہی موقف ہے ،ہم اس بار بھی ان کو شکست دیں گے ۔
بلاول زرداری کا لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہو ئے کہنا ہے کہ عمران خان جتنے خوف زدہ ہوںگے ان کا لہجہ مزید تلخ ہو گا ،ہمارا ٹارگٹ وزیر اعظم کو ہٹاناہے صاف اور شفاف الیکشن کا انعقا د ہے آپ نے اسلام آباد کو ہلا کر رکھ دیا ،ہم کراچی سے نکلے تو عوام کا نعرہ تھا گو سلیکٹڈ گو حیدر آباد میں بھی یہی نعرہ تھا گو سلیکٹڈ گو رحیم یار خان اور ملتان کی عوام نے بھی یہی نعرہ لگایا ۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے پاس اب 24 گھنٹے ہیں استعفیٰ دو گھر جاؤ ہماری پہنچنے سے پہلے ہمت ہے تو اسمبلی توڑوتو الیکشن میں آئیں ہمارا مقابلہ کریں ،ہر وعدہ دھوکہ نکلا ہر بات پر یو ٹرن لیا ہم نے عمران خان سے حساب لینا ہےاس نے ہر طبقے کو پریشان کیا ہے عام آدمی مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں ،پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل ،نالائقی ،نااہلی کا بو جھ آپ اٹھا رہے ہو اس نے پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کرا کر معاشی بحران پیدا کر دیا ۔
