ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ، ہوا کے بگولے کی تباہ کاریوں سے 7 افراد لقمہ اجل

امریکی ریاست ایووا میں رونما ہونے والے  ہوا کے بگولے   کی زد میں آنے سے دو بچوں سمیت  سات افراد ہلاک  ہو گئے۔

ریاست کے شہر میڈیسن کے ہنگامی صورتحال امور کے حکام کا کہنا ہے کہ طوفان ڈیس موئن شہر کے جنوب مغرب میں آیا جس سے  کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، درخت  گر گئے اور بجلی کی ترسیلی لائنیں تباہ ہوگئیں۔

حکام  کا کہنا ہے کہ طوفان سے درجنوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا، جس دوران دو بچوں سمیت 7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کچھ زخمی ہوئے۔

لوکاس بستی میں متعدد افراد کے  زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس دوران ڈیس موئنس کے علاقے میں تقریباً 10,000 لوگ بجلی کی سہولت  سے محروم رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں