English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس: پوتن۔ بینیٹ ملاقات

القمر

روس کے صد ولادی میر پوتن نے یوکرین کے موضوع پر اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ ملاقات کی۔

روس صدارتی پیلس کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق پوتن اور بینیٹ نے یوکرین میں، دونباس کے تحفظ کے لئے جاری، روسی آپریشن کے موضوع پر بات چیت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ولادی میر پوتن نے، 7 مارچ کو بیلاروس میں روسی وفد اور یوکرین کے نمائندوں کے درمیان تیسرے مذاکراتی مرحلے سے متعلق، جائزوں کا تبادلہ کیا۔ 

دونوں رہنماوں نے اس موضوع پر مذاکرات کے دوام پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے