ترکی کی اناج کی برآمدات میں ماہ جنوری اور ماہ فروری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔
استنبول سیریلز، پلسز، آئل سیڈز اینڈ پراڈکٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (IHBIR) کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں ترکی کی اناج کی برآمدات 847,853 ملین ڈالر رہی۔
اس شعبے کی جنوری کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 41.43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسی شعبے میں ماہ فروری میں اس میں 52.7 فیصد اضافے کے ساتھ یہ برآمدات 970 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔
ترکی نے گزشتہ ماہ 169 ممالک کواناج برآمد کیا ہے۔
گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں امریکہ کو اناج کی برآمدات میں 67.08 فیصد، عراق کو 37.67 فیصد، روس کو 76.71 فیصد اور اسرائیل کو 42.09 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ کیوبا کو برآمدات میں 448 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔
