رواں سال کے جنوری۔ فروری دورانیے میں ترکی کے تیار ملبوسات سیکٹر نے 13،8 فیصد اضافے کے ساتھ 3 بلین 441 ملین ڈالر کی برآمدات کر کے سال کے پہلے دو مہینے کے تمام برآمداتی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔
ترکی برآمد کنندگان اسمبلی کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال کے ماہِ فروری میں تیار ملبوسات سیکٹر نے 1 بلین 511 ملین ڈالر کی برآمدات کیں۔ رواں سال میں سیکٹر کی برآمدات 22،2 فیصد اضافے کے ساتھ 1 بلین 846 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
سال کے پہلے مہینے میں تیار ملبوسات سیکٹر نے 5،5 فیصد اضافے کے ساتھ 1 بلین 596 ملین ڈالر کی برآمدات کر کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور یہ کارکردگی ماہِ فروری میں بھی جاری رہی۔
گذشتہ ماہ تیار ملبوسات کی سب سے زیادہ فروخت 332 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کے ساتھ جرمنی کے ہاتھ کی گئی۔ 216 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کے ساتھ اسپین دوسرے اور 167 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ تیسرے نمبر پر رہا۔
