ترکی کی ثالثی میں آج انطالیہ میں منعقد ہونے والے سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا انطالیہ پہنچ گئے ہیں۔
کولیبا اور یوکرائنی وفد کو لے کر نجی طیارہ کل انطالیہ ہوائی اڈے پر اترا۔
وفد سیرک ضلع کے بیلک ٹورازم سینٹر میں واقع 5 اسٹار ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف بھی گزشتہ روز انطالیہ پہنچے تھے۔
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ، لاورف اور کوبیلا آج بیلیک ٹورازم سنٹر کے 5 سٹار ریگنم جاریہ ہوٹل میں ملاقات کے لیے یکجا ہوں گے۔
دوسری طرف، میولود چاوش اولو نے سہہ فریقی مذاکرات سے قبل کولیبا سے ملاقات کی ہے۔
