English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

القمر

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  خبر ترک : "ترکی اسرائیل تعلقات میں ایک تاریخی موقع”

صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیلی صدرآئزک  ہرزوگ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس  سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ  "یہ ملاقات دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک اہم موڑ ہے۔ یہ توانائی کے شعبے میں   تعاون کو دوبارہ شروع کرنے کا موقع ہے ۔ اس سے  توانائی کی سلامتی کی اہمیت  بھی   ہوتی ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "ایردوان: ہم نے مسجد الاقصی کی مذہبی شناخت کو اہمیت دی ہے”

صدر ایردوان نے کہا کہ اسرائیلی صدر ہرزوگ سے ملاقات کے دوران انہوں نے فلسطین کے تئیں ترکی کی حساسیت پر زور دیا۔ "ہم نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور دو ریاستی حل کے وژن کو اہمیت دی ہے۔ ہم نے مسجد اقصیٰ کی مذہبی شناخت اور تقدس کو اہمیت دی ہے۔

 

***روزنامہ حریت: ” ایردوان  کی لیین سے ملاقات "

صدر ایردوان نے یورپی یونین (EU) کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ ملاقات میں یوکرین پر روس کے حملے اور ترکی یورپی یونین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

***روزنامہ سٹار: "نائیجیریا سے ترکی کو تیل اور قدرتی گیس کی پیشکش”

نائیجیریا کے پیٹرولیم وسائل کے وزیر مملکت تیمپرے سلوا نے ترکی سے اپنے ملک کے تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر  میں سرمایہ کاری کر نے کی اپیل کی ہے۔ وزیر سلوا نے کہا کہ نائجیریا ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں مزید ترک سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "روس یوکرین جنگ کی وجہ سے اقتصادی اقدامات اٹھائے گئے ہیں”

اقتصادی رابطہ بورڈ، جس کا اجلاس صدارتی کمپلیکس میں ہوا، نے معیشت پر روس اور یوکرین کی جنگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس کے مطابق، توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف قومی اقدامات کے ساتھ، وسائل اور مارکیٹ کے تنوع کو آگے بڑھایا جائے گا۔ خوراک اور خام مال کی سپلائی سیکیورٹی کی پائیداری کے لیے، خاص طور پر اناج اور تیل کے بیجوں کے لیے، پیداوار سے لے کر ملکی فروخت اور غیر ملکی تجارت تک تمام تجارتی مراحل پر شہریوں کے حق میں ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے