English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشیا: میراپی آتش فشاں میں دھماکے

القمر

انڈونیشیا کے میراپی آتش فشاں میں دھماکوں کی وجہ سے علاقے سے 253 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

گنجان آباد جزیرے جاوا میں واقع میراپی آتش فشاں میں کل رات ہونے والے دھماکوں کی وجہ سے جوار کی آبادی راکھ سے ڈھک گئی۔

حکام کے مطابق آتش فشاں نے کم از کم 7 دفعہ راکھ اُگلی ہے اور دہانے سے نکلنے والا لاوا، پتھروں اور گیسوں کے آمیزے کی شکل میں پہاڑی ڈھلوان سے 5 کلو میٹر نیچے تک اتر آیا ہے۔

قومی آفات حفاظتی تدابیر ایجنسی کے ترجمان عبدالمہاری نے کہا ہے کہ 253 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاقے کے رہائشیوں کو آتش فشانی دہانے سے کم از کم 7 کلو میٹر دور رہنے اور لاوے کی وجہ سے پیدا ہو سکنے والے خطرات سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے