ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آنکھیں کھول کے دیکھو، تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں، مریم نواز کا عمران خان پر طنز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آنکھیں کھول کے دیکھو، تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ اس کی ذمہ دار نہ اپوزیشن ہے اور نہ کوئی ملکی یا غیر ملکی سازش۔ اس کے ذمہ دار آپ خود ہیں۔

مریم نواز نے لکھا کہ اس سب کی وجہ آپ کی گندی زبان، آپ کا تکبر اور غرور ہے اور اپنے ممبران کو احترام نہ دینا ہے۔ اب بہت دیر ہو چکی۔ آپ کی خالی دھمکیاں اب کسی کام کی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ وہی کچھ کر سکتا تھا جو تم نے پونے چار سالوں میں کیا۔ تمہارا کارنامہ یہ ہے کہ تم نے پاکستان کو اندرونی طور پر تباہ وبرباد اور بیرونی طور پر تنہا کر دیا ہے۔ دنیا میں ہمارے دشمنوں کے لیے تم سے بہتر کون ہوگا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ اپنا انجام دیکھ کر گھبراؤ نہیں، ڈرامہ بازی بند کرو، یہ دن تو آنا ہی تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں