English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی جانب سے نیوٹرل کی تعریف، ان کے ذہن کون تھا؟ کیوں تھا؟: کامران خان

القمر

سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج جلسہ عام میں موجودہ سیاسی کشمکش میں نیوٹرل گویا غیر جانبدار کی تعریف مجمع کے سامنے بیان کی تو ان کے ذہن کون تھا اور کیوں تھا؟

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کامران خان نے کہا ہے کہ یہ انتہائی انتہائی خطرناک پیشرفت ہے۔ قسط وار اندرون خانہ گفتگو باہر آنے کا آغاز ہو گیا ہے۔

کامران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پچھلے چند سالوں میں اندرون خانہ گفتگو باہر آئیں تو نہ جانے جانے کیسے کیسے انکشافات سامنے آئیں گے۔ ابھی تو صرف زبانی گفتگو ہو رہی ہے۔ لوگوں نے تو آڈیو اور ویڈیو سیریز بنائی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے الیکشن کمیشن کو آج عمران خان کی بھرپور لفظی گولہ باری کی توقع تھی، اسی لئے ان کی تقریر پر پابندی عائد کی تھی۔ لوئر دیر کی تقریر رکوانے کی الیکشن کمیشن کوشش ناکام ہوگئی۔ خان صاحب آئندہ آنے والے دنوں میں جو انکشافات کرنے والے ہیں، انہیں کون کیسے روکے گا؟ اب تو کھلی جنگ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سیاسی درجہ حرارت آسمان کو چھو رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان غصے میں آگ بگولہ ہیں۔ کون نہیں جانتا جب آج جلسہ عام میں موجودہ سیاسی کشمکش میں نیوٹرل گویا غیر جانبدار کی تعریف مجمع کے سامنے بیان کر رہے تھے تو ان کے ذہن کون تھا کیوں تھا۔ آئندہ آنے والے دنوں خا نصاحب کی تقاریر ضرور دیکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے