English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین سے ہمسایہ ممالک میں پناہ گزینوں کی تعداد 2 ملین 498 ہزار سے تجاوز کر گئی

القمر

یوکرین سے ہمسایہ ممالک میں پناہ گزینوں کی تعداد 2 ملین 498 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 24 فروری سے 10 مارچ کے درمیان 2 لاکھ 498 ہزار 827 یوکرینی مہاجرین پڑوسی ممالک میں داخل ہوئے ہیں۔

اس اعداد وشمار کے مطابق نصف  سے زاہد  زیادہ یوکرینی مہاجرین پولینڈ میں داخل ہوئے ہیں۔

پولینڈ کو   1  ملین  524 ہزار 903، ہنگری  کو  225 ہزار 46، سلواکیہ  کو  176 ہزار 92، مالدووا کو 104 ہزار 929، روس کو 99 ہزار 831، رومانیہ کو 84 ہزار 671، بیلاروس کو 858 اور دیگر 282 ہزار 497 مہاجرین یورپی ممالک کو روانہ ہوِے  ہیں ۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ  ڈونیٹسک اور لوہانسک کے علاقوں سے 96 ہزار افراد 18 سے 23 فروری کو روس گئے ہیں ۔

یو این ایچ سی آر نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین کی صورتحال مزید خراب ہوئی تو  مزید  40 لاکھ شہری ملک  ترک کرسکتے ہیں ۔

یاد رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا سلسلہ  شروع کررکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے