ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکیرین اور روس کے درمیان انسانی راہداری ہر صبح 10 بجے کھولی جائیگی، روسی وزارت دفاع

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین میں شہریوں کو یکطرفہ طور پر روس منتقل کرنے کے لیے ہر روز مقامی وقت کے مطابق صبح 10.00 بجے انسانی امداد کی راہداری کھولے گے۔

روسی وزارت دفاع کے نیشنل کنٹرول سنٹر کے سربراہ میخائل میزن تسیف نے دارالحکومت ماسکو میں یوکرین میں شہریوں کے انخلاء کے عمل کے بارے میں بیان دیا۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ یوکرین میں "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی صورت حال ابتر ہو گئی ہے”، میزنتسیف نے کہا کہ انہوں نے یوکرین کو 1400 ٹن سے زائد انسانی امداد پہنچائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر روز صبح 10:00 بجے یکطرفہ طور پر روس کی طرف راہداری کھول دی جائے گی۔ یوکیرینی فریق کے ساتھ اتفاق قائم  ہونے پر دوسری سمتوں میں بھی  راہداری کھولی جائے گی۔”

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ راہداریوں کو کھولنے کے لیے حفاظت کو یقینی بنائیں گے، میزن تسیف نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کے ساتھ مل کر شہریوں کے انخلاء پر شدت سے کام کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں