English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر زیلنسکی کی یوکرینی فوج کی جانب سے کیمیائی حملے کی تیاری کر  نےکی خبروں کی تردید

القمر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ان کی فوج کیمیائی حملے کی تیاری کر  نے سے متعلق الزامات کی تردید کی ہے ۔

انہوں نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر نشر کردہ  اپنے  ویڈیو پیغام میں کہا، "روس یوکرین میں کیے گئے جرائم کو پروپیگنڈے کے ذریعے چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

"اگر آپ روس کے منصوبوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، تو آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ دوسروں پر کیا الزام لگاتا ہے۔ ہم نے بار بار اس بات کا مشاہدہ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے 9 مارچ کو یوکرین کی فوج اشتعال انگیز کارروائیاں کرنے کی تیاری کر  نے  اور اس مقصد کے لیے وہ 80 ٹن امونیا خارکیف شہر کے قریب پہنچانے کا    دعویٰ کیا تھا ۔

دوسری جانب یوکرین کے رہنما کا کہنا تھا کہ روسی فوج کے ساتھ جنگ  کے دوران  تقریباً ایک لاکھ افراد کو  گزشتہ دو دنوں  میں انخلاء کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے  مختلف  علاقوں  میں  انسانی امداد فراہم کی ہے  جبکہ  ماریوپول اور وولونواہا کے شہروں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

"انہوں نے کہا کہ میں نے خوراک اور ادویات سے بھرے ٹرکوں کےقافلے کو  ماریوپول بھیجنے کی ہدایت کی ہے، حالانکہ  اس علاقے  میں روسی فوجیوں نے گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے  اور  حملہ آوروں نے راہداری میں ٹینکوں  سے گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے اور یہ سب کچھ   جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے۔ یہ دہشت گردی ہے۔

یاد رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا سلسلہ  شروع  کیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے