صدر رجب طیب ایردوان کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دائرہ کار میں مہمان سربراہان کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
جناب ایردوان نے فورم کے دوسرے روز بوسنیا ہرزیگوینا کی صدارتی کونسل کے ارکان شفقی جعفر ووچ اور میلو راد دودیک سے ملاقت کی۔
جناب ایردوان نے بعد ازاں بلغری وزیر اعظم کیریل پیتکووف کو شرف ملاقات بخشا۔
اس ملاقات میں نائب صدر فواد اوکتائے، صدارتی محکمہ اطلاعات کے مشیر فخرالدین آلتون اور قومی خفیہ سروس کے چیئر مین حقان فیدان سمیت آک پارٹی کے ترجمان عمر چیلک بھی موجود تھے۔
یہ ملاقاتیں ترک صدر کے قیام کردہ ہوٹل میں بند کمرے میں سر انجام پا رہی ہیں۔
