ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک وزیر خارجہ کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں مصروفیات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دائرہ کار میں اپنی دو طرفہ اور بین وفود کی ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فورم کے دوسرے دن، چاوش اولو نے یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل سے ملاقات کی۔

انہوں نے بوریل کےہمراہ  وفود کے درمیان مذاکرات سر انجام دیئے۔

ملاقات کے دوران یوکرین اور قبرص کے مسائل پر تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک وزیر نے  کل، صومالی وزیر برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون عبدیسید موسیٰ علی، لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایسلبورن اور مغربی بلقان کے علاقائی مسائل یورپی یونین  کے خصوصی نمائندے برائے بلغراد-پرشٹینا ڈائیلاگ میروسلاف لاکاک  اور دیگر یورپی حکام سے  ملاقاتیں  سر انجام دی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں