ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کی مرکزی کمیٹی کاوزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تحریک عدم اعتماد پر کوئی پریشانی نہیں، صورتحال اطمینان بخش ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں پیر کے روزاسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر مشاورت مکمل کرلی گئی۔

کور کمیٹی نے عدم اعتماد سے متعلق فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا اور اتفاق کیا کہ ڈی چوک پرملکی تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ ہوگا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے اتحادی جماعتوں سے رابطوں اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی نکات پر بریفنگ دی جبکہ صوبائی صدور نے پارٹی کے تنظیمی معاملات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں، عدم اعتماد سےکوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے۔

عمران خان نے اتحادیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا اتحادی کہیں نہیں جا رہے ہمارے ساتھ ہیں، ڈی چوک پر انسانوں کا سمندر ہو گا۔

گذشتہ روز وزیر اعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے اہم اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی تیارکی گئی، وزیر اعظم کو بتایا گیا تھا کہ ناراض پارٹی ارکان اور اتحادیوں سے رابطے جاری ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عوام کی نہیں کرپشن کے مقدمات کی فکر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں