ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی میں غیر ملکیوں کو رہائش گاہوں کی فروخت میں 54.9 فیصد اضافہ

ترکی میں غیر ملکیوں کو رہائش گاہوں کی فروخت میں 54.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترک محکمہ شماریات نے  ماہ فروری  کے  مکانات کی فروخت کے حوالے سے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

اس ماہ میں ترکی بھر میں  97 ہزار 587  مکانات   فروخت ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں 20.1 فیصد  اور ماہ جنوری کے اعتبار سے 10.5 فیصد زیادہ ہے۔

ترکی میں فروری میں 4 ہزار 591 گھر غیر ملکیوں کو فروخت کیے گئے۔ فروری میں سالانہ بنیادوں پر غیر ملکیوں کو مکانات کی فروخت میں 54.9 فیصد اضافہ ہوا۔ فروری میں گھروں کی مجموعی فروخت میں غیر ملکیوں کو مکانات کی فروخت کا حصہ 4.7 فیصد تھا۔

غیر ملکیوں  کو فروخت کردہ   مکانات میں  استنبول  1958 مکانات کے ساتھ  سر فہرست رہا ہے ،  1099 مکانات کےساتھ انطالیہ دوسرے اور 288  مکانات کے ساتھ  انقرہ تیسرے نمبر  پر رہا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں