صومالیہ میں سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں 9 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صومالیہ کے علاقے گیڈو میں فوجی گاڑی گزرنے کے دوران سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 9 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔
ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق صومالیہ کی امن فورس یونٹوں میں متعین کینیا دفاعی فورسز سے تھا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔