ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سینٹ کے 49 ریپبلیکنز نے ایران جوہری معاہدے سے تعاون کرنے سے انکار کر دیا

امریکی سینٹ  کے 50 ریپبلکینز  میں  سے 49 سے ایران اور امریکہ کے درمیان   کسی ممکنہ جوہری  معاہدے  کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مغربی ممالک اور ایران کے درمیان جوہری مذاکراتی عمل، جس میں امریکہ بالواسطہ طور پر حصہ شرکت کر رہا ہے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جاری ہے تو امریکی کانگریس میں ریپبلکنز کی جانب سے ایک نیا قدم سامنے آیا ہے۔

سینیٹ میں موجود 50 ریپبلکنز میں سے 49 نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان نئے جوہری معاہدے کی حمایت نہیں کریں گے۔

بیان میں ایران کی ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‘ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ اس ملک پر عائد پابندیاں اٹھانا ’معقول‘ نہیں ہو گا۔

صرف ریپبلکن جس نے مذکورہ بیان پر دستخط نہیں کیے وہ کینٹکی کے سینیٹر رینڈ پال تھے۔

باور رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے دستبردار ہو کر اس ملک کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں