English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت چھوڑی ہے نا ہی اپوزیشن جوائن کی ہے، پرویز الہٰی

القمر

سپیکر پنجاب اسمبلی اور رہنما پاکستان مسلم لیگ ق کا ایک نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایک طرح سے اپنے گزشتہ روز دیئے گئے انٹرویو کا اثر زائل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت چھوڑی ہے نا ہی اپوزیشن جوائن کی ہے، ہم اتحادی مگر الگ جماعت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔ ہم اتحادی ہیں مگر ہماری الگ جماعت ہے، اور جماعتوں کے اندر مختلف آراء ہوتی ہیں، پھر بھی فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے، ہم نے حکومت چھوڑی ہے نا ہی اپوزیشن جوائن کی ہے، ہم اب بھی حکومت کا حصہ ہیں ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے، عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کررہے ہیں۔

انہوں نے حکومت کو سمجھانے والے انداز میں کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔ وزیراعظم سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ ان کی نیت اچھی ہے اور وہ ایماندار ہیں مگر ہم ایک الگ جماعت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے