English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی بی اے کی آزادی صحافت کے خلاف حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت

القمر

پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی جانب سے حکومت کی جانب سے ’ادارتی مواد کنٹرول کرنے، آزادی رائے اور پاکستانی شہریوں کو معلومات کے حق سے محروم رکھنے کے متواتر اقدامات‘ کی شدید مذمت کی ہے۔

پی بی اے کی جانب سے جاری ایک بیان میں حکومت کے کچھ میڈیا اداروں کے خلاف اقدامات کا حوالہ دیا گیا جس کے نتیجے میں مالیاتی دباؤ ڈالا گیا اور پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں۔

الیکٹرانک میڈیا کی نمائندہ تنظیم کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اشتہارات پر پابندی سمیت پاکستان الیٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ذریعے متعدد ٹی وی چینلز کو مسلسل شوکاز نوٹسز دینے کے اقدامات جاری ہیں۔

حکومت کے دیگر اقدامات میں مجموعی سالانہ ریونیو (جی اے آر) کے غیر قانونی بہانے کے تحت چینلز پر اربوں روپے کے ناجائز دعوے نافذ کرنا بھی شامل ہے۔

پی بی اے نے نشاندہی کی کہ ’حکومت نے سرکاری نمائندوں کے مخصوص چینلز پر آنے پر بھی پابندی عائد کی ہے، اس اقدام کا مقصد ادارتی مواد کنٹرول کرنا، آزادی اظہار رائے اور پاکستان کے شہریوں کو معلومات کے حق سے محروم کرنا ہے۔

حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ایسوسی ایشن نے اس طرح کے تمام اقدامات جو آزادی اظہار رائے سمیت شہریوں کو معلومات کی آزادی کے حق کی مخالفت کرتے ہیں ان کے خلاف لڑنے کا عزم کیا۔

منبع: ڈان نیوز

The post پی بی اے کی آزادی صحافت کے خلاف حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے