English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی اور ترک قوم 21ویں صدی میں دنیا پر اپنے نقوش  ثبت کرے گی: صدر ایردوان

القمر

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی اور ترک قوم 21ویں صدی میں اپنے نقوش  ثبت کرے گی۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں قصر چانکایہ  میں  سٹیٹ میڈل آف آنر ایوارڈ کی تقریب کے شرکاء سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  آج پورے ملک میں، شہداء اور سابق فوجیوں کے 376 لواحقین کو سٹیٹ میڈل آف آنر سے نوازا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر اور کمانڈر انچیف کی حیثیت سے، میں اپنے بھائیوں کی موجودگی میں اپنے تمام شہداء اور سابق فوجیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی تقریباً 40 سالوں سے دہشت گردی  سے برسر پیکار  ہے  جس کا مقصد وطن کی بقا اور عوام کا امن ہے، ایردوان نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے لے کر پولیس اہلکاروں اور سویلین کی ہزاروں کی تعداد میں جانیں ضائع ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کے ثمرات دیکھنا شروع کردیے ہیں۔  ہمارا ملک ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایک کر کے دہشت گردوں کا صفایا کررہے ہیں ، وہ جہاں کہیں بھی چھپے ہوئے ہوں گے ان کو نکال باہر کرکے  اپنے  اپنے شہیدوں کا  کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔   اپنی ملکی اور قومی مسلح ڈرانز  کے ذریعے عراق اور شام میں دہشت گردوں کو سانس لینے کا موقع بھی فراہم نہیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے  امید ہے کہ ترکی اور ترک قوم 21ویں صدی میں اپنے نقوش نیا پر ثبت کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے