English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہماری مسلح افواج کسی بھی بغاوت کے خلاف تیار ہیں:منور عثمان

القمر

 سوڈانی  نائب مسلح افواج کے سربراہ  منور عثمان نے کہا ہے کہ  ملک میں  بغاوت کے خلاف ہماری افواج ہمہ وقت تیار ہیں۔

 سرکاری خبر رساں ایجنسی SUNA کے مطابق، منور عثمان نے خرطوم میں  نومیری عسکری اکیڈمی کے   سمپوزیئم  سے  خطاب میں کہا کہ  ملک میں سیاسی طرفین مفاہمت،مکالمت اور قومی مفادات کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر قسم کی بغاوت کے خلاف ہمہ وقت تیار ہیں ،ملکی فوج  عوامی آزادی ،امن و انصاف  کی حمایت کرتی ہے، سوڈانی عوام کو ماضی کے تلخ تجربات سے بچانے کے لیے یہ ایک موقع ہوگا کہ سیاسی طرفین آپس میں مفاہمت کا راستہ اپنائیں۔

عثمان نے مزید کہا کہ  ملک میں ہر کوئی جمہوری اقدار کو منتخب کرتےہوئے اپنے لیے  ایک تابناک مستقبل کی داغ بیل ڈالے۔

واضح رہے کہ  ملک میں 24 جولائی 2019 کو اس دور کے مسلح افواج کے سربراہ ہاشم عبدالمطلب کی زیر قیادت جتھے نے  بغاوت کی کوشش کی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے