ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کے کھُلے سمندر میں دھکیلے گئے 36 نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

ترکی کے ضلع بالک ایسر کی تحصیل آئیوالک کے کھلے سمندر میں، یونانی ساحلی عناصر کی طرف سے ترکی کی طرف دھکیلے گئے، 36 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔

بحیرہ ایجئین کی آئیوالک حدود میں ایک ربڑ بوٹ میں سوار اور یونان کے جزیرے میدیلی جانے کے خواہش مند نقل مکانوں کی نشاندہی کے بعد یونانی ساحلی عناصر نے کشتی کا راستہ روکا، کشتی میں سوراخ کیا 36 نقل مکانوں کو ترکی کی بحری حدود کی طرف دھکیل دیا۔

ترکی کے شمالی ایجئین ساحلی سکیورٹی کمانڈ آفس کی کشتی نے مہاجرین کو ڈوبنے سے بچایا۔

نقل مکانوں کو آئیوالک کے جزیرے جندہ کے ساحلی سکیورٹی کمانڈ آفس پہنچا کر انہیں کھانے پینے، ادویات اور علاج معالجے کی طبّی سہولیات فراہم کی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں